کیلیفورنیا : گاڑیوں کی ریس کے دوران حادثہ،8 افراد ہلاک

ساکرامنٹو :امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گاڑیوں کی ریس کے دوران حادثے میں 8 افراد ہلاک اور17 افراد زخمی ہو گئے ۔ریاستی حکام کے مطابق صحرائے موجیو میں کیلی فورنیا200 سالانہ گاڑیوں کی ریس کے دوران ایک پک اپ ٹرک ڈرائیورسے بے قابو ہوکرتماشائیوں پر چڑھ گیا۔حادثے میں8 افراد ہلاک اور17 زخمی ہو گئے ۔ترجمان کیلی فورنیا ہائی وے پیٹرول کے مطابق زخمیوں میں سے6 کی حالت تشویش ناک ہے۔فائر ڈپارٹمنٹ کے سپروائزر ٹم فرینک نے صحافیوں کو بتایا کہ شدیدزخمیوں ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیاہے ۔

Shortlink: