![]() |
نئی دہلی: ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا اہم میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ قومی کھلاڑی میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں جس میں اسے بھارت کے خلاف شکست ہوئی جبکہ اسپین کیخلاف دوایک سے فتح حاصل کی۔ پول بی کے اہم میچ میں پاکستان آج انگلینڈ کے مدمقابل آئے گا۔ یورپین چیمپئین انگلینڈ کی ٹیم پہلے میچ میں آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کوشکست دے چکی ہے۔ماہرین دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کررہے ہیں۔ قومی ٹیم کے منیجر آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اسپین کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعدتمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اوروہ انگلینڈ کوشکست دینے کیلئے تیارہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان اورکھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اس میں ہر ممکن کامیابی حاصل کرنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم دونوں میچز جیت کر پول بی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان پانچویں نمبرپرہے۔
Shortlink: