ہاکی: پاکستان، جنوبی افریقہ آج مدمقابل

ہاکی: پاکستان، جنوبی افریقہ آج مدمقابل #1

نئی دہلی: بارہویں ہاکی ورلڈ کپ کے پول بی میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی۔ نئی دہلی میں جاری ایونٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور اسے صرف اسپین کے خلاف فتح نصیب ہوئی ہے۔پول بی میں پاکستان تین پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پرہے۔ پاکستانی ٹیم اپنے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں اب تک صرف ایک مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں۔ دوہزاردوکے ورلڈکپ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کوپانچ صفرسے شکست دی تھی۔

Shortlink: