قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے طویل دورے پر روانہ

کراچی، پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے انگلینڈ کے طویل دورے کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔ ڈھائی ماہ کے طویل ٹور میں چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائےگا،

جبکہ آئر لینڈ سے دو ون ڈے بھی دورے کا حصہ ہیں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے پچیس رکنی دستہ مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ کےدورے پر روانہ ہو گیا ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب تمام کھلاڑیوں کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی سےروانگی سے قبل کھلاڑیوں کا نئے کوچ مکی آرتھر سے تعارف کرایا گیا، جبکہ منیجر انتخاب عالم نے کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کے بارے میں بریفنگ دی اور پلیئرز سے دستخط لیئے۔

دورہ انگلینڈ کے لئے جانے والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق، یونس خان، اظہر علی، محمد حفیظ، وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمد عامر، راحت علی، سہیل خان، سرفراز احمد، ذولفقار بابر، افتخار احمد، سمیع اسلم، اسد شفیق، عمران خان، محمد رضوان شامل ہیں، جبکہ کوچز میں مشتاق احمد، اظہرمحمود، گرانٹ فلاور، گرانٹ لوڈن اور فزیو شین ہیز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔