پاکستان کے تنویر بٹ تیسری بار مسٹر اولمپیا بن گئے

لاہور : تن سازی میں پاکستان کے لیے معذور تن سازوں کی کیٹگری میں تیسری بار مسٹر اولمپیا کاٹائٹل جیتنے والے تنویربٹ نے کہا ہے کہ اگر حکومت انکی سرپرستی کرے تو وہ ملک کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں۔
امریکا سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر تنویر بٹ کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اپنی کیٹگری میں ان کا یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔
انہوںنے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وہ سات بار مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت کر معروف تن ساز آرنلڈ کا ریکارڈ برابر کریں۔ انہوںنے کہا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور 35ممالک کے تن سازوں کے مقابلے میں تیسری بار گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.