میلبورن ٹیسٹ ، پاکستان نے پہلی اننگز 443 رنز پر ڈکلیئر کر دی

میلبورن : میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز چار سو تینتالیس رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کردی ، اوپنر اظہر علی نے ڈبل سنچری بنا کر میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں تاریخ رقم کر دی ۔
میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بلے بازوں کا راج رہا ، محمد عامر کے آئوٹ ہونے کے بعد اظہر علی اور سہیل خان نے آسٹریلوی بائولنگ کے پرخچے اڑا دیئے ۔ سہیل خان نے کیرئیر کی اولین ففٹی میں تین فلک شگاف چھکے جڑے ، پہلے سیشن میں گرین کیپس نے ایک سو تئیس رنز کا اضافہ کیا ۔
اظہر علی نے کھانے کے وقفے کے بعد شاندار ڈبل سنچری مکمل کی ۔ نائب کپتان نے تاریخ ساز اننگز میں انیس زوردار چوکے لگائے ۔ پاکستان نے پہلی اننگز چار سو تینتالیس رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کی ۔ اظہر علی دو سو پانچ رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ جیکسن برڈ اور ہیزل ووڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.