آسٹریلوی شہری نے 18 تلواریں گلے میں اتار کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
February 9, 2010
![]() |
سڈنی:ایک آسٹریلوی شہری نے18تلواروں کو ایک ساتھ نگل کر نیا عالمی رکارڈ قائم کر دیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق31سالہ Chayne Hultgrenنامی آسٹریلوی شہری نے سڈنی کی گلیوں میں کرتب کے دوران 72سینٹی میٹر لمبی 18 تلواروں کے پھل گلے میں اتار کر نیا عالمی ریکارڑ قائم کر دیا۔ اس موقع پر تماشائی اس انوکھے کرتب کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔Chayneنے 2008میں17تلواروں کو گلے میں اتار کر ورلڈ ریکارڑ قائم کیا تھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس لوکل فنکار کا کوئی استاد نہیں اور اس نے 16 سال کی عمر میں گھر ہی سے تلواریں گلے میں اتارنے کی مشق کا آغاز کیا تھا۔chayneکا کہنا ہے کہ تیز دھار تلواروں کی زیادہ تعداد کو گلے میں اتارنے کے عمل میں کوئی خطرہ تونہیں تاہم اس کے لیے بہت زیادہ اور بار بار کی مشق ضروری ہے۔



