امریکا میں بچوں کو وقت دیکھنا سکھا نے والی گھڑی متعارف

December 31, 2009  

امریکا میں بچوں کو وقت دیکھنا سکھا نے والی گھڑی متعارف #1

واشنگٹن:امریکا میں ایک ایسی گھڑ ی بنا ئی گئی ہے جو وقت تو بتا تی ہی ہے سا تھ ساتھ بچوں کو وقت دیکھنا بھی سکھا تی ہے۔ اس گھڑ ی میں لگا ئی گئی ’ایل سی ڈی‘ اسکرین پر نمبروں میں وقت لکھا نظر آتا ہے اور ایک نسوانی آ واز بچوں سے پو چھتی ہے کہ اس وقت کتنے بجے رہے ہیں ۔ بچے جوا ب دینے کے بعد ایک بٹن دبا کر گھڑ ی سے ہی صحیح وقت معلو م کر سکتے ہیں۔ اس گھڑی میں سکھا نے کے پا نچ مرا حل ہیں۔ ابتدا میں یہ صر ف گھنٹے اور بعد میں منٹوں کے ساتھ وقت دیکھنا سکھا تی ہے۔