واشنگٹن : گوگل سرچ انجن خاتون اول مشعیل اوباما کی تصاویر کے ساتھ نسل پرستانہ برتاؤ رکھنے پر زیر عتاب آگیا۔گوگل سرچ انجن پر مشعیل اوباما کی تصاویرکے لیے کی جانے والی تلاش پر ان کی مضحکہ خیز تصویریں سامنے آجاتی ہیں جن میں ان کو جانور کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ تنقیدی حلقوں کی جانب سے خاتون اول کی تصاویرکے ساتھ اتنے ذلت آمیز سلوک پر بہت سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ گوگل انتظامیہ نے اپنے سرچ انجن کے ڈیٹامیں موجودان تصویروں پر معافی مانگ لی ہے لیکن انہوں نے ان تصویروں کو ویب سائٹ سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔
Shortlink: