شنگھائی:میں چین میں ایک ایسا شاپنگ مال قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین الگ کار پارک کرسکیں گی۔ اس شاپنگ مال میں پارکنگ کے لیے معمول سے زیادہ جگہ مختص کی گئی ہے اور خواتین کی ضرورتوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ پارکنگ کے دوران رہنمائی کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین ڈرائیوروں کی رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ خواتین اہلکار تعینات ہیں اور سیکورٹی کے لیے مانیٹرنگ کے خصوصی آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح انتہائی خطرناک ہے اور گزشتہ سال صرف ٹریفک حادثات میں تقریبا ً 74ہزارافراد اپنی زندگی گنوا بیٹھے تھے۔
Shortlink: