آرمی چیف قمرباجوہ اور افغان صدر کے درمیان کابل میں اہم ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور افغان صدر کے درمیان ہونی والی ملاقات میں قیام امن و استحکام اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات سمیت تجارتی تعلقات زیر بحث آئے جب کہ بہتر مستقبل کے لیے ٹھوس اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا.
یہ بات افغانستان کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات آج کابل میں صدارتی محل میں ہوئی.
افغان صدارتی محل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور امن واستحکام،انسداددہشتگردی کی کوششوں،تجارتی تعلقات زیربحث آئے جب کہ ملاقات میں فریقین کابہترمستقبل کیلئے ٹھوس اقدامات پربھی اتفاق کیا گیا.
اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کو دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیوں کہ افغانستان میں امن و استحکام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور امن واستحکام سے دونوں ملکوں کو غربت سے چھٹکارا پانے میں مدد مل سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں