دمشق: شام میں منقعدہ صدارتی انتخابی مقابلہ موجودہ حکمران بشارالااسد کے نام رہا۔ تیسری بار صدر بننے کے بعد انکے حامیوں نے اپنے لیڈر کی کامیابی پر خوب جشن منایا۔
شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللہم نے میڈیا کے سامنے بشار کی کامیابی کا اعلان کیا۔بشارالااسد نے ایک کروڑ تین لاکھ انیس ہزار سات سو تئیس ووٹ حاصل کرکے انتخابات جیت لئیے ہیں۔
صدر اسد کی جیت کی خبر سنتے ہی دارلحکومت دمشق جشن کا آغاز ہوا۔ شامی پرچم لہراتے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔
بشار کے حریف حسن نوری نے بھی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دیدی۔