انٹر بینک،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام

کراچی:فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے اورقیمت فروخت 104.90 روپے پر مستحکم رہی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید108روپے اورقیمت فروخت 108.20 روپے پر برقرار رہی ۔
رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 90 پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت فروخت 113.20 روپے سے بڑھ کر114.10روپے جاپہنچی، اسی طرح30پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید131.70روپے سے بڑھ کر 132 روپے اورقیمت فروخت133.20روپے سے بڑھ کر 133.50روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں