اپنی جیبوں میں موبائل فونز مت رکھیں

لندن / نیویارک (نیٹ نیوز)بلکہ موبائل فون سے نکلنے والی ریڈی ایشن انسان کیلئے کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں ۔ یہ ریڈی ایشن دماغ کی شریانوں پر بہت برا اثر ڈالتی ہیں۔
ان ڈیوائس سے نکلنے والی شعاعیں بچوں کی صلا حیتیں کم کرتی ہیں۔نئے سروے کے مطابق تجرباتی مشاہدے میں بالغ شخص کی چھ منٹ تک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا اور اس خاکے میں موبائل فون سے لگا اس شخص کا کان، گال، چہرہ، آ نکھیں اور دماغ تک متاثرہوئے ، سرخ اور پیلا حصہ بتارہاہے کہ صرف چھ منٹ کی ایک کال کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے ۔
بچوں میں ممکنہ نقصان کی شرح اس سے کہیں زیاد ہ ہے ، چھ منٹ کی ہی کال پر جب تین سالہ بچے کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ریڈی ایشن کو ظاہر کرتے سرخ اور پیلے رنگ نے پورے چہر ے کو لپیٹ میں لے لیا ہے ، موبائل فون کے استعمال سے بچے کے دماغ کے ساتھ آنکھیں، چہرہ اور دیگر اعضا متاثر ہوسکتے ہیں۔صرف یہی نہیں جب موبائل فون آپ کی جیب میں ہوتا ہے جیسا کہ لوگ عموماً پینٹ کی جیب میں سامنے کی طرف رکھتے ہیں تو یہاں بھی موبائل فون ریڈی ایشن آپ کوممکنہ نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں، اس لیے جیب میں بھی موبائل فونز رکھنا خطرے سے خالی نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں