ایچ آئی وی وائرس جسم کے دفاعی نظام کو بے اثر بنادیتا ہے،مقررین

کراچی:ایچ آئی وی وائرس ازخودکوئی مرض یا مرض کی علامت پیدانہیں کرتا بلکہ جسم کے دفاعی نظام کو بے اثر بنادیتا ہے اور جسم مکمل طور پر بیرونی دشمنوں کی زدپر ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن اور سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے عالمی یوم ایڈز کے حوالے سے ” مرض کا مکمل خاتمہ” کی تھیم پر منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹرزین الحسنین نے کیا۔

چیئرمین سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن ڈاکٹرتسنیم زیدی نے کہاہے کہ اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر ساڑھے 3کروڑ افراد ایڈز میں مبتلا ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق ترقی پذیر اور غریب ممالک سے ہے چنانچہ ایچ آئی وی ایڈزسے متاثرہ افراد کی تعداد صرف کراچی میں 6 ہزار سے زائد ہے جو کہ تشویشناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں