اسلام آباد : مریم ، حسن، حسین اور کیپٹن (ر) صفدر کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نیب آئندہ سماعت پر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس مقدمے میں ملوث سابق اور نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں مریم، حسن، حسین اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو لندن سے وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی مراحل کو پورا کیا جائے گا، آئندہ سماعت پر نیب ملزمان کو اشتہاری قراردینےکی درخواست دائر کرے گی۔