خریداری میں عدم دلچسپی ،روئی کی قیمت 150روپے کم ہوگئی

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹال واسپنگ ملزکی روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث بھاؤمیں مندی کاغلبہ رہا اور روئی کے بھاؤمیں فی من 100تا150روپے کی کمی واقع ہوئی

کراچی(کامرس ڈیسک)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹال واسپنگ ملزکی روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث بھاؤمیں مندی کاغلبہ رہا اور روئی کے بھاؤمیں فی من 100تا150روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ کاروباری حجم بھی انتہائی کم دیکھنے میں آیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے بھی اسپاٹ ریٹ میں فی من 100روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 5200کے بھاؤپربندکیا، سندھ وپنجاب میں روئی کے بھاؤکوالٹی کے مطابق 4500تا5400روپے فی من رہے ، پھٹی کی قیمت فی 40کلو1600تا2700روپے رہی۔ کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ عالمی کپاس،کاٹن یارن اورٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور بھاؤمیں سردبازاری کے زیراثرمقامی کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی منڈیوں میں سست روی دیکھنے میں آ رہی ہے ، اس سال ملک میں کپاس کی پیداوار میں 34فیصدکی غیرمعمولی کمی کے باوجود کپاس اوراس کی بناوٹوں کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے کمی واقع ہورہی ہے جس کے باعث کاروبار سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈراضطراب کاشکار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں