شاہی قلعہ دیکھا ، انارکلی ،لبرٹی مارکیٹ سے شاپنگ ،مہمانوں کی لاہور کھانوں سے تواضع لاہورکے بارے میں جوسن رکھاتھا،دیکھنے بعد اس سے بھی زیادہ اچھالگا:شاہ رخ اور عائشہ
لاہور(کلچرل رپورٹر )بالی ووڈاداکاررضامرادنے اپنی اہلیہ شاہ رخ اوربیٹی عائشہ کے ہمراہ شاہی قلعہ سمیت مختلف تفریحی مقامات کی سیرکی ۔اداکار کی اہلیہ اوربیٹی نے انارکلی بازاراورلبرٹی مارکیٹ سے شاپنگ کی ،بھارتی مہمانوں کی لاہوری کھانوں سے تواضع کی گئی،آج بھی وہ لاہورکی مختلف تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیرکریں گے ۔ رضامراد کی اہلیہ اوربیٹی کاکہناتھاکہ لاہورکے چٹ پٹے کھانے بہت مزیدارہیں،آج ہمیں اتنی خوشی ہورہی ہے کہ جسے بیان نہیں کیاجاسکتاہے ۔لاہورکے بارے میں جوسن رکھاتھا،دیکھنے بعد اس سے بھی زیادہ اچھالگا۔
Load/Hide Comments