اسلام آباد : رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2017ء کے دوران اسلامک بینکنگ انڈسٹری کے اثاثہ جات میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے اثاثون کی مالیت 1.885 کھرب روپے تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں اثاثوں کی مالیت 1.625 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات کی مالیت میں اضافے کی بنیادی وجہ نجی شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 12.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔