زیتون کا تیل اور شہد کو ملا کر بالوں پر لگانے سے ایسافائدہ ملے گا کہ آپ یہ کام روز کریں گے

اسلام آباد:بال انسان کی شخصیت کی خوبصورتی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔بالوں کی خوبصورتی کیلئے ہم طرح طرح کی کیمیکل والی اشیاء استعمال کرتے ہیں لیکن ہم قدرتی اشیاء کے استعمال اور انکے فوائد سے نہ واقفیت کی وجہ سے انہیں استعمال کر کے فائدہ نہیں اٹھاتے ۔
آئیے آج ہم آپ کو ایسیدو اشیاء کا نسخہ بتائیں گےجو اپنی صوصیات کی وجہ سے صدیوں سے بہت مشہور ہیں۔اس نسخہ کا استعمال آپ کے بے جان بالوں کو قدرتی طور پر چمکدار،خوبصورت اور لمبے بنا دیگا۔اجزاء:ایک چائے کا چمچ دار چینی پسی ہوئیآدھا کپ زیتون کا تیلایک چائے کاچمچ شہدبنانے کا طریقہ:زیتون کو تیل کوپین میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔جب تیل گرم ہو نے لگے تو اس کو اتار کر ڈونگے میں ڈال لیں۔
اب اس میں دار چینی ڈالیں اور ساتھ ہی شہد بھی ملا دیں۔اسے اچھی طرح حل کریں اور ٹھنڈا کر لیں ۔اب اس محلول کو اپنے بالوں کی جڑوں میں لگا کر 15منٹ کگا رہنے دیں ۔یہ ماسک روزانہ ایک ہفتہ تک استعمال کریں اور آپ فرق دیکھ کے خوش ہو جائیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں