سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کے لئے 18 سال عمر مقرر

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کیلیے ڈرائیونگ کی قانونی عمر 18 سال مقرر کر دی گئی ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مرد اور عورتوں کے درمیان ٹریفک کے قوانین کو نافذ کرنے کے سلسلے میں شاہی فرمان جاری کیا گیا جس میں خواتین کی ڈرائیونگ کرنے کی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز خواتین ڈرائیوروں کو بھی دیگر مسافروں کی طرح ہی ڈیل کریں گی جب کہ انہیں خواتین کے ساتھ ڈیل کرنے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئے گی اور وہ تمام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی بلکل بھی اجازت نہیں تھی تاہم دو روز قبل ہی سعودی فرماںرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹریفک قوانین میں نرمی کرتے ہوئے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازات دی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں مرد حضرات کے لئے بھی ڈرائیونگ کی کم سے کم عمر 18 سال ہی مقرر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں