بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا کہ ان کی بیٹی سونم کپور کو اداکاری میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے …
ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا کہ ان کی بیٹی سونم کپور کو اداکاری میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا میں ہر بڑا اداکار کچھ نہ کچھ سیکھنے کا عمل جاری رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فن ایک سمندر کی مانند ہے اور کوئی اس پر مکمل عبور حاصل نہیں کر سکتا ۔