سٹاک ایکس چینج میں تیزی , 52 ارب سے زائد سرمایہ کاری

انڈیکس 3بالائی حدعبورکرتاہوا46900پوائنٹس کی بلندسطح پربند،19کروڑ86لاکھ13ہزارحصص کے سودے ،ٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈ
کراچی:پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 3بالائی حدعبورکرتاہوا46900پوائنٹس کی بلندسطح پربندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں52ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم94کھرب روپے سے بڑھ گیا ۔
منگل کوٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کار سیمنٹ ،سٹیل ،گیس اور توانائی سیکٹر میں سرگرم رہے جس کے سبب انڈیکس 46700، 46800 اور 46900 پوائنٹس کی 3بالائی حد عبور کر گیا ۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں230.74پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100 انڈیکس 46689.73پوائنٹس سے بڑھ کر46920.47پوائنٹس پرجاپہنچا،مارکیٹ کے سرمائے میں52ارب 93 کروڑ 50لاکھ46ہزار 872 روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم93 کھرب 57 ارب 77کروڑ98 لاکھ 2 ہزار18روپے سے بڑھ کر94 کھرب 10 ارب 71 کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار 890 روپے ہوگیا۔
مارکیٹ میں 19 کروڑ 86 لاکھ 13 ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز17 کروڑ 96 لاکھ 72 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو8ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔مجموعی طورپر 405 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،180 میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے دیوان سیمنٹ 1کروڑ 52 لاکھ، بینک آف پنجاب 1 کروڑ37لاکھ،دوست سٹیل لمیٹڈ 1 کروڑ30لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ15لاکھ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی 76لاکھ37ہزارحصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔
قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبارسے فلپ مورس پاک کے بھاؤ میں 121.17روپے اورسنوفی ایوانٹس کے بھاؤ میں 117.50روپے کااضافہ ہوا جبکہ پاک سروسزکے بھاؤ میں46.50روپے اورسیفائر فابئرکے بھاؤ میں 40 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں