شمالی کوریا کے فیگر اسکیٹرز نے ونٹر اولمپکس میں رسائی حاصل کرلی

برلن: شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والی فیگر اسکیٹر جوڑی نے ونٹر اولمپکس گیمز 2018 میں رسائی حاصل کرلی۔
فیگر اسکیٹر ریوم ٹائی اوکے اور کم جو سیک آئندہ برس جنوبی کوریا کی کاؤنٹی پیانگ چانگ میں ہونے والے ونٹر اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے شمالی کورین ایتھلیٹس بن گئے۔ 18 سالہ ریوم اور 25 سالہ کم نے یہ اعزاز گذشتہ دنوں جرمنی کے شہر اوبریسٹڈروف میں منعقدہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ٹاپ فائیو میں جگہ بناکر حاصل کیا۔
نیبلیورن ٹرافی کے پانچ ابتدائی جوڑیوں کو ونٹر گیمز میں شرکت کا پروانہ مل گیا ہے۔ شمالی کورین جوڑی نے 180.09 پوائنٹس جوڑکر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کے علاوہ روس کی فاتح جوڑی ایوگینیا ٹیراسووا اور ولادیمیر موروزوف نے بھی ونٹر گیمز میں جگہ بنالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں