اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے نوازشریف پر اعتماد کی قرار داد منظور کرلی ہے۔
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹرمشاہداللہ خان نے نوازشریف پر اعتماد اور ان کی 4 سالہ کارکردگی کی قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں توانائی منصوبوں، میٹروبس، موٹروے اور سی پیک منصوبے کی تفصیلات کو حصہ بنایا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی ہے جب کہ نوازشریف کی بطور وزیراعظم کارکردگی اور 4 سالہ دور میں ترقیاتی کاموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مجلس عاملہ نے جماعت کے آئین میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے جس میں پارٹی عہدے کے لئے عدالتی نااہل شخص پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments