کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ضرب عضب کی کامیابیوں نے پاک فوج کے وقار میں اضافہ کیا :آرمی چیف کا جنرل ہیڈ کوارٹرز میں راولپنڈی گیرژن کے افسران سے خطاب
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ ضرب عضب کی بے مثال قربانیوں نے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ کیا ۔ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا عزم ، آپریشن ضرب عضب میں آرمی افسران کی محاذ جنگ پر قربانیوں کی تعریف ۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں راولپنڈی گیرژن کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے افسران نے ادارے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ضرب عضب کی بے مثال قربانیوں نے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ کیا ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی صورتحال ، پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر دم تیار ہے ۔
Load/Hide Comments