کراچی: حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایا جارہا ہے،جبکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعےسےنمٹنے کےلیےسیکورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یوم عاشور کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے ناصرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
یوم عاشور کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ اس کے راستوں پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکورٹی خدشات کے پیش موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
