میوزک کے ذریعے امن کا پیغام پھیلا رہے ہیں:علی عظمت

کراچی:انسان کونئی زندگی دینے والے مسیحائوں کے درمیان پرفارم کرکے احساس ہوا کہ وہ بھی میوزک انجوائے کرتے ہیں،لائیو میوزک کنسرٹ میں قوم کے مسیحائوں نے جس طرح میری اور میرے ساتھیوں کی پرفارمنس کو سراہا اس کا تصور شو میں آنے سے قبل نہیں کیا تھا۔ ملک کے اچھے برے حالات میں میوزک اور سریلی گائیکی لوگوں کو ذہنی سکون دینے کا باعث بن رہی ہے جس کا احساس اس میوزک کنسرٹ میں بزرگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر ہوا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب لائیو میوزک کنسرٹ میں پرفارم کر نے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مستقبل کے مسیحائوں نے علی عظمت کی پرفارمنس سے خوب انجوائے کیا ۔ علی عظمت نے مزید کہا کہ اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے فلموں میں بھی مصروف ہوں جس کیلئے کئی فلمسازوں کی آفرز ملی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں