وزیر پٹرولیم نے یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی نوید سنا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی۔

اپنے ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پہلے ہی کر دیتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان تیل کی خریداری کیلیے پہلے ہی سودا کرکے اس کی قیمت ادا کر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث گزشتہ 3 ماہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں