ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر موجود رنگوں کے بارے میں جاننا کیوں ضروری ہے؟

کیا آپ نے کبھی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر لگے رنگوں پر غور کیا ہے؟ شاید نہیں! کیونکہ عموماً لوگ انہیں غیر ضروری سمجھتے ہیں۔ اگر آپ غور کریں تو پتا چلے گا کہ یہ رنگ بلاوجہ نہیں بلکہ ٹوتھ پیسٹ میں شامل کارآمد اجزاء کی نشاندہی کرتے ہیں۔
دانتوں کی صفائی کےلیے تقریباً تمام ہی لوگ روزانہ ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں مگر اکثر و بیشتر ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر لگے رنگوں سے ناواقف ہیں، جن کی وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ عام طور پر ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر چار رنگوں میں سے کوئی ایک ہوتا ہے یعنی لال، نیلا، سبز اور سیاہ۔
ٹیوب پر موجود سیاہ رنگ (بلیک) خطرے کی علامت کو ظاہر کرتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس پیسٹ میں مصنوعی کیمیکلز شامل ہیں۔ لال رنگ (ریڈ) اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ پیسٹ سیاہ کی نسبت کم خطرناک ہے کیونکہ اس میں مصنوعی کیمیکلز کے ساتھ ساتھ قدرتی اجزاء بھی شامل ہیں۔ نیلا رنگ (بلیو) بتاتا ہے کہ اس پیسٹ میں قدرتی اجزاء کے ساتھ ساتھ ایسے مادّے بھی شامل ہیں جو یا تو دواؤں کی حیثیت رکھتے ہیں یا پھر ان میں دواؤں جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ تاہم اگر ٹوتھ پیسٹ پر سبز رنگ (گرین) نمایاں ہو تو اس کا مطلب یہ مکمل قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے یعنی یہ دانتوں کی صحت کےلیے بہترین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں