UrduWaqt Online

پاکستان کا بھارت کوکرارا جواب،2 بھارتی طیاروں کومارگرایا

پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کومارگرایا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کوگرفتاربھی کرلیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاکستان کی جانب سے آج بھارت کوجواب دے دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دو بھارتی طیاروں کومارگرایا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کوگرفتارکرلیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ آزاد جموں و کشمیرکے حدود میں گرا جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا، دیگر2 بھارتی پائلٹ مفرورہیں جنہیں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیرکے نوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے اوردو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ بھارت کے ہوائی اڈوں لیہ، جموں، سری نگر اور پٹھان کوٹ میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ یہ پتہ نہیں چلا کہ بھارتی طیارے کو پاک فضائیہ نے مار گرایا یا پھر اس کی کوئی اور وجہ تھی۔

Exit mobile version