پیٹرول 4 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ،اطلاق یکم مارچ سے ہوگا

اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔
سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 44 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ آج وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہو گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں