پی آئی اے نے عید الفطر پر ٹکٹ سستے کرنیکا اعلان کردیا

کراچی: سے سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ عیدالفطر پر ٹکٹ سستے کردیے جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ڈومیسٹک فلائٹس پر کرائیوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

عید کے تینوں دن اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ ڈومیسٹک فلائٹس پر 25فیصد تک کرایوں میں کمی کی جائے گی۔
پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اوران کا کہنا ہے کہ ہم امید رکھتے ہیں پی آئی اے عید پرمسافروں کو سفری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔