چین کے صدر کا ہم شکل سموسہ فروش لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پینگ کا ہم شکل سموسہ فروش لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے زی جیانگ کے علاقے چانگشا میں شائیو شنہوا نامی ایک سموسہ فروش کی دکان خوب چمک رہی ہے اس کی وجہ اس کے پکوان نہیں بلکہ دکان کے مالک کی شکل ہے جو حیران کن طور پر چین کے موجودہ صدرشی جن پینگ سے مشابہہ ہے۔ چین کے صدر سے مشابہت کی وجہ سے ہر روز لوگوں کی بڑی تعداد شائیو شنہوا کی دکان پر آتی ہے اور اس سے سموسے خریدتی ہے اور اس کے ہمراہ تصاویر بنواتی ہے۔

دوسری جانب شائیو شنہوا کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی دکان پر صدر سے مشابہت پر نہیں بلکہ ان کے سموسوں کی وجہ سے آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں