بیجنگ: بڑھتی ہوئی آلودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے کینیڈا کی ایک کمپنی نے چین میں تازہ ہوا بیچنا شروع کر دی ہے۔ کینیڈین کمپنی Vitality Airنے چین میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر تازہ ہوا کی بوتلیں مارکیٹ میں متعارف کرادی ہیں۔
7.7 لیٹر کی تازہ ہوا سے بھری ایک بوتل کی قیمت سو چینی یوآن مقرر کی گئی ہے جس کی قیمت منرل واٹر کی بوتل سے تقریباً پچاس گنا زیادہ ہے، یہ تازہ ہوا پرفضا پہاڑی مقامات سے حاصل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیاتھا جس کے باعث اسکول اور تعمیراتی کام بند کرنا پڑا جب کہ عوام کو گھروں پر رہنے کی تلقین کی گئی تاکہ شاہراہوں پر کاروں کی تعداد کم کی جا سکے۔