گرفتار بھارتی پائلٹ اب کہاں ہے اور اس کے ساتھ کیاسلوک ہو رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کردیا

راولپنڈی (این این آئی) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ سے عسکری اقدار کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صرف ایک پائلٹ پاکستان فوج کی تحویل میں ہے، ونگ کمانڈر ابھی نندن کے ساتھ عسکری ضابطہ اخلاق کے مطابق برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے چائے کا کپ تھام رکھا ہے۔قبل ازیں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے رویے کی تعریف کی۔گرفتار بھارتی پائلٹ کی میڈیا کو جاری کی جانے والی ویڈیو میں ابھی نندن کے ہاتھ میں چائے کا کپ اور چہرے پر انتہائی اطمینان دکھائی دیا۔پاک فضائیہ کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ فوج کا رویہ انتہائی مؤثر کن ہے۔
تفصیلا ٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنا نام ونگ کمانڈر ابھے نندن اور سروس نمبر 27981 بتایا۔بھارتی پائلٹ نے اپنے بیان میں پاک فوج کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ریکارڈ پر لانا چاہوں گا اور میں اگر اپنے ملک واپس بھی گیا تو اپنا بیان تبدیل نہیں کروں گا کہ پاک فوج کے افسران نے میرے ساتھ اچھا برتاؤ کیا، یہ سب مہذب ہیں، فوج کے کپتان نے مجھے مشتعل ہجوم سے بچایا۔
بھارتی پائلٹ نے کہا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی مؤثر کن ہے۔پائلٹ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ کہاں سے آیا ہے تو اس پر اس نے جواب دیا کہ ڈاؤن ساؤتھ۔بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے، پائلٹ نے چائے دینے پر پاک فوج کے اہلکار کا شکریہ ادا کیا اور چائے کی تعریف بھی کی۔بھارتی پائلٹ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کونسے طیارے میں پرواز کر رہا تھا جس پر پائلٹ نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ ریکارڈ حاصل کر چکے ہیں۔بھارتی پائلٹ سے مشن کے بارے میں پوچھا گیا جس پر اس نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔یاد رہے کہ پاک ضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور اس کارروائی کے نتیجے میں ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں