اسٹورز پر فی کلو گھی کی قیمت 110سے بڑھا کر 115روپے کردی گئی سبسڈی کم کرنے کی پالیسی کی وجہ سے گھی کی قیمت میں اضافہ کیا، حکام
کراچی ( نیوز)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن برانڈ کے گھی کی قیمت میں5روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے اپنے اسٹورز پر فروخت کیے جانے والے گھی کی قیمت 110روپے فی کلو سے بڑھا کر 115 روپے فی کلو کر دی گئی ہے جس پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز گھی کی قیمت اب بھی عام مارکیٹ میں دستیاب دیگر برانڈز کے مقابلے میں کم ہے اور حکومت کی جانب سے سبسڈی کم کرنے کی پالیسی کی وجہ سے گھی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔