UrduWaqt Online

39 بیویوں اور 94 بچوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا خاندان

بھارتی شہر میزورام میں رہائش پذیر زیونا کی 39 بیویاں اور 94 بچے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا خاندان بھارت میں مقیم مزے سے اپنی زندگی گزار رہا ہے اور خاندان کے تمام افراد مل جل کر ایک بڑے گھر میں رہتے ہیں۔
خاندان کے سربراہ ذیونا کا کہنا ہے کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش خود لے کر ان کے پاس آئیں جسے زیونا رد نہیں کرسکے اور یوں ان کا خاندان بڑھتا گیا۔
زیونا کے گھر کی خواتین گھر کے کام مل جل کر کرتی ہیں ، کھانا بناتی ہیں اور صفائی ستھرائی کے علاوہ گھر کے چھوٹے بچوں کو بھی سنبھالتی ہیں۔

جب کہ گھر کے مرد حضرات لکڑی کا فرنیچر تیار کر کے فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے زیونا کےخاندان کی گزار اوقات ہوتی ہے۔

Exit mobile version