خواتین کو متاثر کرنے کے آسان طریقے

لاہور (نیوز ڈیسک) خواتین کیسے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟ یہ سوال بہت کثرت سے پوچھا جاتا ہے اور اس کے جوابات بھی بہت سے ہوسکتے ہیں۔ ان جوابات میں سے ایک تو یقینی ہے کہ خواتین ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو انہیں خوش رکھتے ہیں، جو انہیں ہنسا سکتے ہیں، یعنی اچھی حسن مزاح والے مرد مزاح میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہ دوسروں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائے۔ اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے آپ پر ہنس اور اپنی خامیوں کو بھی مزاح کا نشانہ بنائیں، لیکن اس میں احساس کمتری کا عنصر نہیں ہونا چاہیے، تخلیقی مزاح ہی خواتین کو متاثر کرسکتا ہے لہٰذا کسی مشہور کامیڈین کی نقل کرنا یا اس کی باتوں کو استعمال کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ چھوٹے موٹے واقعات جن میں مزاح کا عنصر ہو خواتین کو باتوں میں لگانے کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، یہ واقعات گھریلو بھی ہوسکتے ہیں اور دفتری بھی پراعتماد رہنے کیونکہ ضروری نہیں کہ آپ کی ہربات پر قہقہے چھوٹ پڑیں۔ اگر آپ کی بات کے مطلوبہ نتائج نظر نہیں آتے تو شرمندہ مت ہوں اور کوشش کریں کہ بات کو جاری رکھیں یا کوئی اور بہتر موضوع ڈھونڈلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.