پاکستان اور بھارت کشیدہ صورتحال، ڈالر مزید مہنگا

کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 138.87 سے بڑھ کر 139روپے 23پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 38 ہزار 400 کی سطح تک گرگیا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 20 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.