پاکستان میں ٹیلنٹ کی بھرمار،پلیٹ فارم نہیں ملتا:ماورا

کسی خان کیساتھ پہلی فلم کرنے سے ہٹ ہونے کی ضمانت نہیں ملتی :اداکارہ

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماورا فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنا کیریئر شروع کر رہی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ کسی بڑے نام کے ساتھ پہلی فلم کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں ہے ۔ماورا کل ریلیز ہونیوالی فلم میں نئے اداکار ہرش وردھن رانے کیساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ماورا نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کسی خان کیساتھ پہلی فلم کرنے سے بالی ووڈ میں ہٹ ہونے کی سو فیصد ضمانت نہیں ملتی ،نئے اداکار کیساتھ بہترین سکرپٹ ملے اور اسے صرف اس وجہ سے چھوڑ دوں کیونکہ اس میں خان نہیں ہیں، یہ تو اپنا ہی نقصان کرنا ہوگا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی بھرمار ہے لیکن پلیٹ فارم نہیں ملتا۔ماورا خود کو سلمان خان کا مداح قرار دیتی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ میں سلمان خان کیساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، ان میں ایک جادو ہے، ویسے تو تینوں خان بہترین ہیں اور ان کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.