کترینہ ہالی ووڈ کے بجائے بالی ووڈ میں ہی کام کرنیکی خواہاں

فلم فتورمیں تبو اور ریکھا کیساتھ گزارا ہوا وقت بھلایا نہیں جاسکتا،اداکارہ

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ ہراداکارہ اس وقت ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتی ہے جب کہ وہ خود بالی ووڈ میں ہی رہنا چاہتی ہیں اور فلموں میں اچھے کردار ادا کر نے کی خواہاں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اب بالی ووڈ کی فلموں میں بہترین کرداروں والے رول ادا کر نا چاہتی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ہر اداکارہ کے باہر جانے کی خواہش سے بالی ووڈ میں مقابلہ بہت کم ہوگیا ہے جہاں اچھے کرداروں سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ فلم فتور میں ادا کیے گئے کردار سے خوش ہوں، یہ فلم دیگر فلموں سے مختلف ہے جہاں معمول کا رقص نہیں ہے لیکن ایسی فلمیں بننی چاہئیں، کسی بھی فلم کے افتتاحی دن پر کمائی کے اعداد و شمار اصل چیز نہیں ہوتے بلکہ مداحوں کو محظوظ کرنا اصل کامیابی ہے ۔ اپنے کیریئر کے شروع میں ہی اگر کامیابی مل جائے تو پھر فلموں کے فلاپ ہونے کا ڈرمحسوس نہیں ہوتا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم فتورمیں تبو اور ریکھا کے ساتھ گزارا ہوا وقت بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.