ٹیلی فلم ’’مرزا غالب ان گل رنگ‘‘ کے دوسرے سپیل کا آغاز

آرٹس کونسل میں فلم کی شوٹنگ کرکے ایک نئی روایت کوجنم دیاہے ،ہدایتکاروکیل فاروقی کی گفتگو

کراچی (سٹاف رپورٹر)ٹی وی ، تھیٹر اور ریڈیو کے سینئر ترین اداکار ، ہدایتکار اور رائٹر وکیل فاروقی نے ٹیلی فلم مرزا غالب ان گل رنگ کے دوسرے سپیل کا آغاز گزشتہ شب گل رنگ میں کردیا جس کیلئے خصوصی طورپر سیٹ بھی لگائے گئے ۔ مذکورہ فلم کی ریکارڈنگ تین روز تک جاری رہیگی ، جس میں مرزاغالب کیساتھ ہونیوالی بیٹھکوں اور مشاعرے کے مناظر فلمائے جارہے ہیں جس میں تھیٹر کے سینئر اداکار سلطان شیخ (مرزا غالب) ، جمیل خان جمی( مومن خان مومن )، محمود شہزاد اور وفا چانڈیو نے حصہ لیا ۔ مذکورہ شوٹنگ میں شاہدہ مرتضیٰ، خالد ظفر، شبانہ سحر، محمود شہزاد، دانش مقصود، نسیم صدیقی ،یونس میمن ، وکیل فاروقی سمیت دیگر فنکاراپنا کام عکسبند کرانے میں مصروف ہیں ۔ ہدایتکار وکیل فاروقی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا آرٹس کونسل میں فلم کی شوٹنگ کرکے ایک نئی روایت کو جنم دیا ہے ، ہم آرٹ کی ترویج کیلئے کام کررہے ہیں۔ محمود شہزاد نے کہا ایک عرصہ بعد فلم میں کام کررہاہوں تھیٹر کے فنکاروں کو جمع کرکے وکیل فاروقی نے ان سب کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.