اداکارہ وماڈل ماوراحسین کی فلم صنم تیری قسم کالاہور میں پریمیئر

پہلی بھارتی فلم سے اچھا رسپانس ملا، اسی وجہ سے بالی ووڈ میں مجھے نئے پراجیکٹس مل رہے ہیں

پاکستانی ڈراموں اوربھارتی فلموں میں فرق ہے ،اداکارہ و ماڈل کا پریس کانفرنس سے خطاب لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ وماڈل ماوراحسین کی فلم صنم تیری قسم کاپریمیئرگزشتہ روزلکسزگرینڈسینمامیں ہواجس میں شوبزسے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں نے شرکت کی جس کااہتمام آئی ایم جی سی نے کیاتھا ۔شائقین نے فلم میں ماوراحسین کی اداکاری کوسراہا۔قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ مجھے پہلی بھارتی فلم سے بہت اچھارسپانس ملاہے اس کی وجہ سے بالی ووڈ میں مجھے نئے پراجیکٹس بھی مل رہے ہیں لیکن میں فی الحال انکے بارے کچھ نہیں بتاسکتی ۔مجھے پاکستان میں ڈرامہ سیریل میں بہتراداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ میں فلم ملی پاکستانی ڈراموں اوربھارتی فلموں میں بہت فرق ہے لیکن مجھے سیریل میں بھی اتنی محنت کرناپڑی تھی جتنی بالی ووڈ فلم کے لئے کی ۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ شوٹنگ کے دوران مجھے صر ف ایک بارمشکل پیش آئی جب مسلسل 30گھنٹے کام کرناپڑاکیونکہ ہمیں تیس گھنٹے کے لئے لوکیشن ملی تھی اوراس دوران کام مکمل کرناتھا،تمام فنکار سونہیں سکے تھے جبکہ میں 22سے 23 گھنٹے پارلرمیں رہی جوذرامشکل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.