مرد عورت کی عزت کریں ان کے لباس کی نہیں : ودیا بالن

معاشرے کے مردوں کو اب اپنے روئیے میں تبدیلی لانا ہوگی،شرکا سے خطاب

ممبئی(آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے کے مردوں کو چاہیے کہ وہ خواتین کے لباس کی نہیں بلکہ ان کی عزت کریں۔اداکارہ نے یوتھ فار یونٹی کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب معاشرے کے مردوں کو اپنے روئیے میں تبدیلی لانا ہوگی ۔انکا کہنا تھا کہ معاشرے کے افراد کو خواتین کے لباس پر تنقید ترک کر دینی چاہیے اور لڑکیوں کو انکی مرضی و منشا کے مطابق کپڑوں کا انتخاب کرنے دینا چاہیے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف فلمی ہیروئین کی بات نہیں کر رہی بلکہ وہ عام لڑکیوں کی بات بھی کر رہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.