دل والے فلاپ:کنگ خان ڈسٹر ی بیوٹر ز کو 25 کروڑ دینگے

شاہ رخ خان واقعی بڑے دل والے نکلے تبھی تو انہوں نے 150 کروڑ کما کر بھی فلاپ ہونے والی فلم ‘دل والے ’کے نقصان کی ذمہ داری خود قبول کرلی

ممبئی ( نیوز)شاہ رخ خان واقعی بڑے دل والے نکلے تبھی تو انہوں نے 150 کروڑ کما کر بھی فلاپ ہونے والی فلم ‘دل والے ’کے نقصان کی ذمہ داری خود قبول کرلی ۔ اب کنگ خان فلم ریلیز کرنے والے ڈسٹر ی بیوٹر ز کو 25 کروڑ روپے ادا کریں گے ۔شاہ رخ اور کاجل کی کامیاب ترین جوڑی، سپر ہٹ میوزک اور سب سے بڑھ کر 100 کروڑ کی سب سے زیادہ فلمیں دینے والے ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا کمبی نیشن بھی فلم کو ڈوبنے سے نہیں بچاسکا اسی وجہ سے شاہ رخ نے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو 25 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.