خوشی کا کوئی بھی لمحہ ضائع نہیں کرتی:ڈھول پلیئر عرشمہ

نامور ماڈل و ڈھول پلیئر عرشمہ نے کہاہے کہ ویلنٹائن ڈے تجدید محبت کا دن ہے جس میں ہم اپنے رشتہ دارو ں اوردوستوں سے خلوص اورمحبت کااظہارکرتے ہیں

لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور ماڈل و ڈھول پلیئر عرشمہ نے کہاہے کہ ویلنٹائن ڈے تجدید محبت کا دن ہے جس میں ہم اپنے رشتہ دارو ں اوردوستوں سے خلوص اورمحبت کااظہارکرتے ہیں،میں خوشیوں کوبھر پورانداز میں منانے پریقین رکھتی ہوں ۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ جوہرٹائون پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں کیا۔ا س موقع پراداکارہ صنم خان، یشل چوہان، ماریہ شیخ،نمرہ،پنکی اورشوبزسے وابستہ دیگرافراد موجودتھے ۔اُن کاکہناتھا کہ میں تو خوشی کا کوئی بھی لمحہ ضائع نہیں کرتی اس لیے اپنے دوستوں کے لئے ویلنٹائن ڈنرکااہتمام کیا، میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پراپنی والدہ اداکارہ صنم خان کوسرپرائزدوں گی ،میں نے ان کے لئے ایک خوبصور ت تحفہ خریداہے۔تقریب کے آخر میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا جبکہ اداکارہ ورقاصہ ماریہ شیخ نے اپنے فن کا بھی مظاہر ہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.