جو چاہوں اسے ہر حال میں حاصل کرلیتی ہوں :کترینہ کیف

کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ جس چیز کے حصول کیلئے ایک مرتبہ ارادہ کر لیں تو اسے ہر حال میں حاصل کر لیتی ہیں

ممبئی(آئی این پی)کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ جس چیز کے حصول کیلئے ایک مرتبہ ارادہ کر لیں تو اسے ہر حال میں حاصل کر لیتی ہیں۔اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے سخت محنت کی وجہ سے آج تک جو چاہا ہے اسے حاصل کر لیا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے صرف سخت محنت پر یقین رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بے انتہا تنقید کے باوجود انکا شمار انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں کی صف میں کیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ ابھیشک کپور کی نئی آنے والی فلم ‘‘فتور’’ میں فردوس کا مشکل ترین کردار نبھاتی نظر آئیں گی فلم کل سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.