دبنگ خان کی تقریب میں شرکت،شرکا کے ’’شادی شادی‘‘ کے نعرے

الی ووڈ اداکار سلمان خان کے نزدیک شادی کا معاملہ اہم ہے یا نہیں لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے ان کی شادی بہت اہم ہوتی جارہی ہے

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے نزدیک شادی کا معاملہ اہم ہے یا نہیں لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے ان کی شادی بہت اہم ہوتی جارہی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے میں دبنگ خان نے ایک کالج کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان سے سوال جواب کا سلسلہ بھی شروع ہوا، اسی دوران ہال میں ‘‘شادی، شادی’’ کی صدائیں بلند ہونے لگیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نعروں کی شکل اختیار کرلی۔ شادی کا شور کچھ تھما تو سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے بارے میں اب تک شکوک و شبہات کا شکار ہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3 سے 4 پیارے پیارے بچے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.