شاہ رخ ،کپل کے نئے کامیڈی شو میں سب سے پہلے شرکت کرینگے

کامیڈین کپل شرما اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نئے کامیڈی شو کی تمام تر تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق کپل شرما کے نئے کامیڈی شو کی پہلی قسط میں بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان شرکت کریں گے

ممبئی(آئی این پی)کامیڈین کپل شرما اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نئے کامیڈی شو کی تمام تر تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق کپل شرما کے نئے کامیڈی شو کی پہلی قسط میں بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان شرکت کریں گے ، وہ اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘فین’’ کی تشہیر کیلئے آئیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق کپل شرما اپنی ٹیم کے ہمراہ نئے شو کا اعلان یکم مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران ممبئی میں کریں گے ۔ مذکورہ کامیڈی شو میں کپل شرما کے گزشتہ شو کی پوری ٹیم انکے ساتھ نظر آئے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.